پولیس موبائل خدمت مرکز سرگودھا کی طرف سے شہریوں کو اُن کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی پی او

پیر 22 ستمبر 2025 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ پولیس موبائل خدمت مرکز سرگودھا کی طرف سے شہریوں کو اُن کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ’’اے پی پی‘‘ سےگفتگوکرتےہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز سرگودھا کی طرف سے شہریوں کو اُن کی دہلیز پر فراہم کی جانے والی سہولیات میں وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، رپورٹ گمشدگی دستاویزات، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویریفیکشن، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کی کاپی، خواتین پر تشدد کے متعلق قانونی رہنمائی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازمین، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، بین الاضلاعی تجدید ڈرائیونگ لائسنس اور انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ شامل ہیں۔

ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز کی یہ موبائل خدمات مورخہ 22 ستمبر تا 27 ستمبر 2025ء تک درج ذیل مقامات پر موجود رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :