جہلم ،تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل 23 ستمبر 2025 12:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے یہ بات جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن اور تبلیغ الاسلام ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے دونوں سکولوں کے دورہ کے دوران مختلف کلاس رومز میں جا کر تعلیمی عمل کا مشاہدہ کیا اساتذہ اور طلبہ سے نصابی سرگرمیوں پر گفتگو کی اور سکول انتظامیہ سے طلبہ و طالبات کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد طلبہ طالبات کو پوری دلجمی کے ساتھ زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور ان کو آئندہ امتحانات کے لیے بھرپور طریقے سے تیاری کروائی جائے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تمام سکول سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔\378

متعلقہ عنوان :