پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:43

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :