پوپ لیو کی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مذمت

منگل 23 ستمبر 2025 15:47

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وار عبادات کے دوران پادریوں کے ساتھ کہا کہ وہ اس بات کو دہراتے ہیں کہ تشدد اور انتقام پر مبنی جبری انخلا کا کبھی مستقبل نہیں ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو امن کی ضرورت ہے۔ جو لوگ امن سے حقیقی محبت کرتے ہیں وہ امن کے لیے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :