
سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی دارالحکومت ریاض میں گھروں کے کرایے میں سالانہ اضافے پر 5 سال کیلئے پابندی عائد
محمد علی
جمعرات 25 ستمبر 2025
18:39

(جاری ہے)
یہ پابندی آئندہ 5 سال کیلئے نافذ العمل ہو گی، اس دوران رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سعودی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ اور شاہی فرمان کے ذریعے نافذ کیے جانے والے ضوابط دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کرایوں سے نمنٹے اور پراپرٹی مارکیٹ میں توازن بحال کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض شہر کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے پراپرٹی سیکٹر میں کرایوں میں ہونے والے غیرمعمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی وزرا کونسل نے قرار داد پاس کی تھی۔ قرارداد میں سفارش کی گئی تھی کہ کرایوں میں ہونے والے اضافے کے رجحان کو روکا جائے۔ پراپرٹی جنرل اتھارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جائیداد کے مالکان اور کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جامع حل تلاش کریں۔ کابینہ کے فیصلے پر ایوان شاہی سے بھی پراپرٹی کے شعبے کی صورتحال کو منظم اور فریقین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احکامات صادر کیے۔ اتھارٹی نے جامع انداز میں تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اتھارٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد جمعرات 25 ستمبر 2025 سے کرنے کے احکامات صادر کر دیے گئے۔ 5 برس تک پراپرٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ کرایہ نامے میں جو کرایہ ( سابقہ یا نئے کرایے ) فریقین نے طے کیے وہ پانچ برس تک برقرار رہیں گے۔ اس کے بعد متعلقہ کمیٹی کی جانب سے نظر ثانی کی جائے گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
-
نہیں چاہتا اسرائیلی وزیراعظم اور ان کا خاندان میزائل حملے میں مارا جائے، چلی کے صدرکا خطاب
-
سعودی عرب ، سوشل میڈیا پردولت کی نمود ونمائش، معروف شخصیت کا لائسنس معطل
-
ناسا نے سورج،زمین اور خلا کے ماحول کے باہمی تعلق کا مطالعہ کرنے کیلئے تین نئے خلائی مشن لانچ کر دیئے
-
واشنگٹن ، ٹرمپ اور جفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا
-
پابندیاں ہی لگانی ہیں تو مذاکرات کا کیا فائدہ، ایرانی صدر
-
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
اوآئی سی رابطہ گروپ کا نیویارک میں اجلاس، جموں و کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
-
ٹرمپ کا اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ
-
آج ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کروں گا .صدرمیکرون
-
بھارتی شہر کولکتہ میں بارشوں کا 39 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا‘10افرادہلاک
-
دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.