جنوبی بحیرہ چین میں سمندری طوفان راگازا سپر ٹائیفون میں تبدیل،ریڈ الرٹ جاری

منگل 23 ستمبر 2025 16:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)جنوبی بحیرہ چین میں سمندری طوفان راگازا سپرٹائیفون میں تبدیل،ہانگ کانگ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپوٹس کے مطابق سمندری طوفان راگازا کے باعث ہوائوں کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی ہیں، سپر ٹائیفون کل ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔طوفان کے باعث ہانگ کانگ ایئرپورٹ کی سات سو پروازیں منسوخ ہوگئیں،حکام نے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کو دو دن کیلئے بند کردیا۔،حکام کا کہنا ہے کہ یہ 2017 کے بعد آنے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے۔

متعلقہ عنوان :