سپین کا فلسطینی ریاست کے لیے اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت کا مطالبہ

منگل 23 ستمبر 2025 15:09

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے فرانس کے زیرِ قیادت ایک سربراہی اجلاس کے بعد فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔دوسرا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :