طلبہ اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں، چینی وزیر تعلیم

منگل 23 ستمبر 2025 15:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چین کے وزیر تعلیم ہوائی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کو آگے بڑھایا ہے تاکہ طلبہ اور سماجی و معاشی ترقی کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزیر تعلیم کے مطابق ملک نے تعلیمی وسائل کی تقسیم میں تبدیلیاں کی ہیں اور صرف اعلیٰ تعلیم میں داخلوں پر توجہ دینے کے بجائے کاؤنٹی سطح کے مڈل سکولوں کو ترقی دی جا رہی ہے، ساتھ ہی سینئر ہائی سکول اور کالج انٹری امتحانات میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں چین طلبہ کے لیے مختلف ترقیاتی راستوں کی تلاش میں ہے،آؤٹ اسٹینڈنگ انجینئر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ تحقیقی مقالے کے بجائے پیٹنٹ، پروڈکٹ یا پراجیکٹ ڈیزائن جمع کرا کے ڈگری کے لیے درخواست دے سکیں، یہ اس نظام میں ایک تاریخی قدم ہے جہاں پہلے صرف مقالہ جات کی بنیاد پر ڈگری دی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

ہوائی جن پنگ نے کہا کہ چین ایسے اقدامات بھی کر رہا ہے جن سے ماہرین کی فراہمی اور طلب میں توازن پیدا ہو سکے، اس سلسلے میں ملک ہر سال ان مضامین کی فہرست جاری کرتا ہے جن کی فوری ضرورت ہوتی ہے تاکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :