اترپردیش :جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر امام پر وحشیانہ تشدد

منگل 23 ستمبر 2025 17:55

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر حکمرانی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوابلوائیوں نے ایک امام مسجد کو ہندوتوا نعرہ جے شری رام لگانے سے انکارپر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع علی گڑھ کے گائوں لکھن پور میں ہندوتوا بلوائیوں کے ایک گروپ نے مسجد کے امام مشتاق کوہندوتوا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور انکے انکار پر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

امام مسجد کے اہلخانہ کے مطابق ایک درجن کے قریب بلوائیوں نے امام کو مذہبی نفرت کا نشانہ بنایا ۔ انہیں سائیکل پر جاتے ہوئے روکا گیا اور جے شری رام کا نعرہ لگانے کاکہاگیا۔ امام مسجد کے انکار پر انہیں تشددکانشانہ بنایاگیا،ان کی داڑھی کھینچی اور زبردستی سر کی ٹوپی اتار دی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں امام مسجد کو زخمی حالت میں لے جاتے ہوئے دکھایاگیاہے جبکہ جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں ۔