sوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے 3 لاکھ 57 ہزار 62 مقامات کی چیکنگ کی گئی، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول 6 ہزار 291 گراں فروشوں کو 5 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 6 کے خلاف مقدمات درج، 69 گرفتار، ترجمان

منگل 23 ستمبر 2025 19:45

vلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا یے،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے 3 لاکھ 57 ہزار 62 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 6 ہزار 291 گراں فروشوں کو 5 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 6 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 69 گرفتار کروائے گئے،39 ہزار 346 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کے دوران 347 گراں فروشوں کو جرمانہ جبکہ 5 گرفتار کروائے گئے، 13 ہزار 267 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 312 گراں فروشوں کو جرمانے جبکہ 3 افردا گرفتار کروائے گئے، 10 ہزار 568 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کے دوران 482 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد ،5 مقدمات درج جبکہ 3 افراد گرفتار کروائے گئے، علاوہ ازیں 12 ہزار 449 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کے دوران 203 ناجائز منافع خوروں کو جرمانے عائد جبکہ 4 گرفتار کروائے گئے، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے،صوبہ بھر میں اشیائ ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :