شکایات کا فوری اور شفاف حل یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا

منگل 23 ستمبر 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی اختر عباس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس پشاور کے آڈیٹوریم ہال میں دوسری "کھلی کچہری" کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق اس موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی انفرادی و اجتماعی شکایات براہِ راست ایڈیشنل آئی جی کے سامنے پیش کیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی اختر عباس نےبراہ راست عوامی شکایات اور مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیش کی جانے والی شکایات کا فوری اور شفاف حل یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :