ناران،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بوڑوائی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کے آپریشن،دو عمارتیں سیل

منگل 23 ستمبر 2025 20:20

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بوڑوائی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کے آپریشن کر کے دو عمارتیں سیل کر دیں۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کے ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ونگ نے بوڑاوئی کے علاقے میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا،یہ عمارتیں بغیر کسی این او سی اور متعلقہ منظوریوں کے تعمیر کی جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کاغان ویلی جیسے خوبصورت اور حساس علاقے میں غیر قانونی تعمیرات نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ مستقبل میں ماحولیاتی، سیاحتی اور شہری منصوبہ بندی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں،ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،کے ڈی اے کی مختلف ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور بغیر این او سی کے تعمیرات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :