وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی تبادلہ خیال

بدھ 24 ستمبر 2025 03:00

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں  ملاقات،   ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خوشگوار ماحول میں غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا ۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملے، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر اور قطر کے امیر کی طرف سے منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی جس میں ترکیہ ، اردن، مصر، قطر ، سعودی عرب اور انڈونیشیا سمیت ممبر ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔