ڈپٹی کمشنر سبی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کااجلاس ، انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر ٹیموں کو خراج تحسین

منگل 23 ستمبر 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمیر حسین، سینئر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبدالستار خزانہ آفس سے عادل رضا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر سبی نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے سب نے محنت اور لگن سے کام کیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ صرف 20 ستمبر تک 9778 او پی ڈیز ہوئیں، جن میں گائنی او پی ڈی 1267، لیبر روم کیسز 59 اور 104 آپریشن شامل ہیں۔ کنٹریکٹ بیسز پر سات نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی بھی کی گئی ہے، ادویات کا اسٹاک دستیاب ہے مگر چند اہم ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے ایم اینڈ ای آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 15 بنیادی مراکز صحت فعال ہیں، جہاں عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :