ملاکنڈ کے تحصیل درگئی میں دوفریقین کےمابین فائرنگ سے دوافرادجاں بحق،چھ زخمی

بدھ 24 ستمبر 2025 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ملاکنڈ کے تحصیل درگئی کے علاقے جبہ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122ملاکنڈ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :