
مہاجرین کے انخلا سے متعلق قومی پالیسی پر عمل درآمد جاری، خواتین، بچوں اور ضعیف العمر افراد کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے،وزیراعلی بلوچستان
بدھ 24 ستمبر 2025 17:51

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری روایات احترامِ انسانیت اور باہمی بھائی چارے پر مبنی ہیں، افغان خواتین کو ہم اپنی ماؤں اور بہنوں کی طرح سمجھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت ہم نے اپنی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہاجرین کے انخلاکے دوران کسی بھی فرد کو تکلیف یا دشواری نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ مقامی سطح پر انتظامی معاملات کی بروقت نگرانی اور رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ایک سینئر افسر محمد فریدون کو بطور فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی اور واپسی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور اگر کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو اس کو فوری حل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی ایک تدریجی اور باعزت عمل کے طور پر پایہ تکمیل کو پہنچے گا جس کے دوران صوبائی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی نہ صرف بلوچستان بلکہ دونوں برادر ممالک کے بہترین مفاد میں ہے ۔ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی اور سول سوسائٹی کے نمائندے علاالدین خلجی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے،علی امین گنڈاپور
-
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
-
ٹک ٹاک پرفحش، بے ہودہ گفتگو کیخلاف درخواست پرحکومت، پی ٹی اے سمیت دیگراداروں سے جواب طلب
-
گورنرخیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
قیام امن کیلئے عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، فیصل کنڈی
-
واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون زندگی کی بازی ہارگئی
-
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکسٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اورانکے شوہر ہادی علی چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
-
پارلیمنٹ نے بلوچستان کو آئین دیا قانون دیا، وائیلینس نے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا‘وزیراعلیٰ بلوچستان
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ٹنڈوآدم آمد، روشن الدین جونیجو کے اہلخانہ سے تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم ، لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، 653 دکانوں کا سامان ضبط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.