نوشہرہ ورکاں ،سی پی او گجرانوالہ کی اوپن کچہریاں سائلین کے مسائل سنکر حل کے لیے احکامات جاری کیے

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:33

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سی پی او گجرانوالہ رانا ایاز سلیم خاں نے کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کے مسائل سنے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ ڈی آئی جی رانا محمد ایاز سلیم خاں ڈی ایس پی سرکل آفس نوشہرہ ورکاں ،تھانہ نوشہرہ ورکاں ،تھانہ کوٹ لدھا ،تھانہ تتلے عالی میں شہریوں کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریاں لگائیں اورسائلین کے مسائل سن کر بر وقت حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں محمد عمران بیگ، ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر ضیافت باٹھ،ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی انسپکٹر رانا وکیل خاں اور ایس ایچ او کوٹ لدھا سب انسپکٹر مبشر ورک اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :