ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر کاڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں دوشیزہ کی موت کانوٹس، ڈااکٹر معطل

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:43

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 17 سالہ دوشیزہ کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاظر ڈاکٹر حسنین کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

ہموکہ کی 17سالہ ثمینہ دختر نواز شہبازی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال کے شعبہ فی میل ایمنر جنسی میں داخل کرایا گیا ،جہاں وہ 5گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہی ،ڈیوٹی ڈاکٹر حسنین کی غیر حاضری کے باعث ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیر محمود وہاں پہنچے تو مریضہ دم توڑ چکی تھی، مریضہ کے انتقال پر اسکے لواحقین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نے موقع پر پہنچ گئیں اور رات گئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف کی جانب سے بھجوائی گئی، رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر حسنین کو معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :