امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے بلاجواز ٹیرف ختم کرے، چین

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرتے ہوئے بلاجواز ٹیرف کو ختم کرے اور دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے سازگار حالات پیدا کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کے یکطرفہ سخت اقدامات ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اصل خوبی باہمی فائدہ ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ چین امریکااقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے لئے سازگار حالات پیدا کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :