نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:26

نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 'غزہ کو آزاد کرو' اور 'غزہ کے عوام کو زندہ رہنے دو' جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔