ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:19

ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ  نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے اپنے نام سے ملبوسات کے ایک برانڈ کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس برانڈ کی وائٹ ہاس میں لی گئی تشہیری تصاویر میں نوجوان کائی ٹرمپ نے 130 ڈالر کی سویٹ شرٹ پہن رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے صاحبزادے ڈان جونیئر کی بیٹی اپنے برانڈ کا ایک لباس پہنے جمعے کے روز 79 سالہ ریپبلکن کے قریب کھڑی تھیں جب وہ وائٹ ہاس کے باہر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔

"ویسے یہ میری پوتی کائی ہیں،" انہوں نے واشنگٹن پریس سے اپنی 18 سالہ پوتی کا تعارف کراتے ہوئے کہا۔ کائی نے گذشتہ سال کے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ایک مختصر تقریر کی تھی۔پھر یہ دونوں شوقین گولفرز ایک ہیلی کاپٹر پر سوار کر رائڈر کپ مقابلے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔