عارف والا ،ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 28 ستمبر 2025 17:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے کہاکہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، دکاندار حضرات اپنی حدود سے تجاوز ہرگز نہ کریں، جس سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی پریشانی کا سامناکرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :