ڈپٹی کمشنر قلات کے زیرنگرانی تحریری ٹیسٹ میں قلات اور سوراب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین امیدواروں کے علاوہ معذور افراد کی شرکت

پیر 29 ستمبر 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے محکمہ ریو نیوضلع قلات اور ضلع سوراب کے جونیئر کلرک،اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر،ڈیٹا انٹری آپریٹر اور دیگر خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے سلسلے میں تحریری ٹیسٹ کیلئے منعقدہ سینٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلات کے زیرنگرانی منعقدہ تحریری ٹیسٹ میں ضلع قلات اور ضلع سوراب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین امیدواروں کے علاوہ معذوراوردیگرسینکڑوں امیدوار شریک ہیں، تحریری امتحانات کے مرکز دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے کہا کہ کسی بھی امیداوار کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ کے زیر نگرانی ریونیو اسامیوں کیلئے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔