انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

منگل 30 ستمبر 2025 19:47

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 38 اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی جاوا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ملبے تلے دبے بیشتر بچے ساتویں سے گیارہویں جماعت کے طلبہ ہیں جن کی عمریں 12 سے 17 کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :