پرتگال پارلیمنٹ نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی

بدھ 1 اکتوبر 2025 09:10

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پرتگال پارلیمنٹ نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی۔شنہوا کے مطابق پرتگال کی پارلیمنٹ نےنیا امیگریشن قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کے داخلے، رہائش اور اہلِ خانہ کے ساتھ ملاپ کے ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ قانون حکومتی اتحادی جماعتوں اور تین اپوزیشن گروپوں کی حمایت سے منظور ہوا، جو اگست میں آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد ضروری ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق خاندانی ملاپ کے ابتدائی اجازت نامے کی مدت 15 ماہ ہو گی، جب کہ شریک حیات کی امیگریشن کے لیے کم از کم 18 ماہ کی مشترکہ رہائش کا ثبوت درکار ہوگا۔ رہائش کی تجدید کے لیے گھریلو آمدن میں اب سوشل ویلفیئر فوائد کو شامل نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، تیسرے ممالک کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت ویزا اور رہائشی اجازت ناموں کے اجرا کو تیز بنانے کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ قانونی امیگریشن کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ پرتگال میں غیر ملکی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو تعمیرات، ہوٹلنگ اور صحت جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :