ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناءفاطمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ارد گرد مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبارٹری مالکان کو منظور شدہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں لیبارٹری سیل کرنے سمیت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو معیاری اور کم قیمت پر صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :