ریونیو افسران اور ملازمین ایک ٹیم کی طرح کام کریں،کمشنر سرگودھا ڈویژن

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے کہا کہ ریونیو افسران اور ملازمین ایک ٹیم کی طرح کام کریں اور بی او آر کے تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ ڈویژن انڈیکیٹرز میں صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو ہر ہفتہ اور ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ ریونیو افسران و عملہ کا اجلاس منعقد کر کے کارکردگی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو سٹیپ ڈان کیا جائے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں۔ڈیجیٹل گرداوری پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے واضح کیا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے مرحلے کا وہ خود فیلڈ میں جا کر چیک کریں گے۔