ازبکستان میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سنٹرل ایشیا کی میزبانی میں پہلا ’’سنٹرل ایشیا امریکا تھنک ٹینکس فورم‘‘ شروع

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:00

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سنٹرل ایشیا کی میزبانی میں پہلا ’’سنٹرل ایشیا امریکا تھنک ٹینکس فورم‘‘ شروع ہو گیا ہے۔ ازبک خبر رساں ادارے کے مطابق فورم کا مقصد خطے میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شرکا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، اختراعات اور جدید ٹیکنالوجیز کے نفاذ، گرین انرجی کی ترقی، قیمتی معدنیات کے مؤثر استعمال اور ثقافتی و انسانی تعاون کو مزید گہرا کرنے جیسے وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

فورم واشنگٹن کے نمایاں تھنک ٹینکس کی معاونت سے منعقد ہو رہا ہے، جن میں کیسپیئن پالیسی سینٹر، ہیریٹیج فاؤنڈیشن، امریکن ازبکستان چیمبر آف کامرس، امریکن کرغز بزنس کونسل اور امریکن تاجک بزنس کونسل شامل ہیں۔امریکا اور وسطی ایشیائی ممالک کی نمائندہ وفود بھی فورم میں شریک ہیں جن میں تھنک ٹینکس، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے رہنما شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :