حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور‘24اکتوبرکو جواب طلب

جمعرات 2 اکتوبر 2025 23:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) جسٹس (ر) عبد الشکور پراچہ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے این اے 53 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف یہ درخواست تحریک انصاف کے امیدوار اجمل صابر اور پی پی 10 سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری امیر افضل نے دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا دونوں نشستوں پر بالترتیب ن لیگ کے امیدواران انجینئر قمرالاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے تاہم الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گزشتہ روز ابتدائی سماعت کے موقع پر دونوں درخواست گزاروں کے وکیل قیصر عباس شاہ ٹریبونل میں پیش ہوئے جہاں پر ٹربیونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔