بلیک اسٹون اور لونیت کا خلیجی خطے میں لاجسٹکس اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

منگل 7 اکتوبر 2025 14:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) دنیا کے سب سے بڑے متبادل اثاثہ جاتی مینیجر بلیک اسٹون اور ابوظہبی کی عالمی سرمایہ کاری کمپنی لونیت نے خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی)خطے میں لاجسٹکس اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس شراکت کے تحت دونوں ادارے مل کر گلف لاجسٹکس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ انٹرپرائز قائم کریں گے جو جی سی سی میں گریڈ-اے لاجسٹکس اثاثوں کی تعمیر، خریداری اور انتظام کے لیے وقف ہوگا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے میں مزید خلیجی شراکت دار بھی شامل ہوں گے اور مختلف ممالک میں اس کے لیے علیحدہ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :