ہری پور ، پاک و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاک، صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد اے سی خانپور کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر کی زیر صدارت گزشتہ روز پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹی ایم اوخانپور اور پروگریس آفیسر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

ڈاکٹر تزئین ظفر نے اس موقع پر ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پروگرام کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ صفائی اور شفافیت کا پیغام ہر علاقے تک پہنچے۔\378

متعلقہ عنوان :