شہید میجر س بطین حیدر ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، جنہوں نے وطنِ عزیز کے وقار اور سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:11

شہید میجر س بطین حیدر ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، جنہوں نے وطنِ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے انہوں نے آپریشن کے دوران شہادت نوش کرنے والے بہادر افسر میجر سبتین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے یہ نڈر افسر وطنِ عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر گئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، جنہوں نے وطنِ عزیز کے وقار اور سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ان سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی زندگیاں نچھاور کر کے بہادری کی نئی مثال قائم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہم ان کے خون کے مقروض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، اور ان قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و استحکام ممکن ہوا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور شہدائ کے مشن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں وطن کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہماری اجتماعی جدوجہد کا حوصلہ مزید بلند کرتی ہیں۔