نوشہرہ ورکاں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا قلعہ دیدار سنگھ کا دورہ مختلف کاموں کا جائزہ لیا،

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:07

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) خوبصورت گوجرانوالہ مہم کے تحت قلعہ دیدار سنگھ میں " I Love " قلعہ دیدار سنگھ کا خوبصورت مانومنٹ نصب کیا ، منی پارک کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے نئے مانومنٹ اور منی پارک کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید اور سی او میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کی خوبصورت گوجرانوالہ مہم کے تحت کی گئی کاوشوں کو سراہا، پارک اور مانومنٹ کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں اور املاک کے تحفظ میں معاونت کریں۔\378