صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوامیجر (ر) سجاد بارکوال کی زیر صدارت کرک میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی منصوبے پر پیش رفت حوالےاجلاس

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوامیجر (ر) سجاد بارکوال کی زیر صدارت ضلع کرک میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی منصوبے پر پیش رفت حوالےاجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں محکمہ انڈسٹریز، ڈپٹی کمشنر کرک اور دیگر متعلقہ حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی منصوبے پر پیش رفت اور زمین کے حصول میں درپیش مسائل پر غورکیاگیا۔

صوبائی وزیرزراعت میجر(ر)سجادبارکوال نےمتعلقہ محکموں کو زمین کے حصول کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کرک میں سالٹ اینڈ جپسم سٹی کے قیام سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔منصوبہ ضلع کرک کی صنعتی و معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔صوبائ وزیر زراعت نے کہا کہ سالٹ اینڈ جپسم سٹی سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اورصنعتی ترقی کے لیے پرعزم ہے -انہوں نے کہا کہ زمین کے حصول اور منصوبے کے آغاز کے تمام مراحل جلد مکمل کیے جائیں۔انہعں نے کہا کہ سالٹ اینڈ جپسم سٹی منصوبہ ضلع کرک کے عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا-

متعلقہ عنوان :