محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی

جمادی الاول کا چاند 23اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ چاند دیکھنے کیلییموسمی حالات سازگارہوں گیاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنے کا امکان ہی,جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2درجے ریکارڈ کی جائے گی،چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :