نوشہرہ ورکاں گیپکو سرولنس ٹیم نے جاگووال میں گھریلو میٹر سے زرعی موٹر پر بجلی استعمال ہوتے پکڑ لی مقدمہ درج

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:32

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) گیپکو سرویلینس ٹیم کا چھاپہ، گھریلو میٹر سے زرعی موٹر چلانے پر صارفین کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو کی ڈویژنل سرویلینس ٹیم نے نواحی گاؤں جاگووال میں دوران چیکنگ محمد افضل اور محمد جاوید نامی صارفین کو گھریلو میٹر سے زرعی موٹر چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کے مطابق محمد افضل اور جاوید گھریلو میٹر کے ذریعے زرعی موٹر چلا کر ٹیرف کی چوری کے ذریعے محکمہ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔گیپکو ٹیم نے موقع سے چالو موٹر کی تار قبضے میں لے لی اور ایس ڈی او واپڈا مبشر حسین کی مدعیت میں متعلقہ صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں صارفین نے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے سنگل فیز کنکشن کو تھری فیز میں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔\378

متعلقہ عنوان :