خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم پاک ایران بہترین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال؛پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے سنجیدہ حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:20

خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ برادار اسلامی جمہوریہ ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت اور سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس عنوان پر دونوں ریاستوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر مثبت پیش رفت سے پاکستان میں موجود توانائی بحران کا خاتمہ یقینی ہوگا۔