وزیراعلی مریم نواز کا نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:26

وزیراعلی مریم نواز کا نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لوا حقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،مرحوم ایک شریف النفس انسان تھے،وہ اپنی زندگی میں متعدد عہدوں پر فائض رہے،انہوں نے اپنے فرائض منصبی نہایت امانتداری اور خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نذیر خان سواتی مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنوں میں سے تھے ،پارٹی کی مضبوطی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارٹی میں مرحوم کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ۔ وزیراعلی مریم نواز نے مرحوم کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔