ہری پورپولیس کی کاروائی،4 ملزمان گرفتار،آئس اور ہیروئن برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر کے آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جمعہ کو تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبیح اللہ سکنہ ملک پورہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 100 گرام آئس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان محبوب محب الرحمان سکنہ محلہ افضل آباد سے 113 گرام آئس،محمد بشارت سکنہ نور کالونی کے قبضے سے 475 گرام ہیروئن اور محمد سلیمان سکنہ کچھی روڈ محلہ جمعہ آباد سے 487 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی پی او فرحان خان کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پولیس اپنے حصے کا کردار پوری دیانت داری سے ادا کر رہی ہے۔