پی ایف اے کی کارروائی، جعلی دودھ بنانے والا یونٹ سیل، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے جعلی دودھ بنانے والے یونٹ سیل کو کر دیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے کرتے ہوئے سرگودھا کے نواحی قصبہ بھاگٹانوالہ میں جعلی دودھ بنانے والے یونٹ کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیزور عباس نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ کے ایک یونٹ کو پکڑا جہاں ایک خاتون سمیت تین افراد جعلی دودھ بنانے میں مصروف تھے۔ پی ایف اے کی ٹیم نے یونٹ کو گھیرے میں لے کر مالک امجد بھٹی، شہناز بی بی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ فوڈ سیفٹی آفیسر شہروز عباس نے ناقص اور غیر معیاری دودھ کو تلف کر دیا ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :