کمپٹیشن کمیشن: ریٹ فکسنگ پر دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے

منگل 14 اکتوبر 2025 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) کمپٹیشن کمیشن نے دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر فریٹ ریٹ فکسنگ پر جرمانہ عائد کردیا۔ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشنز کو 30 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر روزانہ دس ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔

(جاری ہے)

سی سی پی کے مطابق ایسوسی ایشنز نے قیمتیں طے کرنے کے لیے غیر قانونی گٹھ جوڑ کیا، فریٹ ریٹ فکسنگ سے مختلف صنعتوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔کمپٹیشن کمیشن ایسوسی ایشنز کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ناواقفیت کوئی عذر نہیں۔چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے ٹریڈ باڈیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کے تعین یا معلومات کے تبادلے سے گریز کریں۔