سعودی وزیرخارجہ کی پرتگالی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیا ل

بدھ 15 اکتوبر 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےریاض وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں ان کی سپورٹ اور فروغ دینے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ پر تگال، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جسے مغربی خارجہ پالیسی میں دہائیوں بعد ایک بہت بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔