عمان کے فرمانروا اور امیر کویت کی ملاقات ،مختلف شعبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 10:10

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نےمسقط کے البرکہ پیلس میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔اس موقع پرعمان اور کویت کے وزرا اور کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔یاد رہےکہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :