اٹک پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) اٹک پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ انجراء پولیس نےدوران گشت نصیر اللہ ولد دوران خان سکنہ حال نکہ افغاناں تحصیل جنڈ سے 1300گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد علی نے دوران گشت محمد اشرف ولد محمد اسلم سکنہ کالو کلاں تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 1100 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔\378