
جنرل ہسپتال میں عالمی یوم ذہنی صحت پر آگاہی واک اور سیشن کا انعقاد
آفات و ہنگامی آلات میں ذہنی صحت کی خدمات اولین ترجیح ہونی چاہئیں‘پروفیسر فاروق افضل
بدھ 15 اکتوبر 2025 23:24
(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال یومِ ذہنی صحت کا تھیم ''Mental Health in Disasters and Emergencies: Access to Services'' رکھا گیا ہے، جس کا مقصد آفات، وباؤں، جنگوں اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران ذہنی صحت کو درپیش خطرات اور خدمات کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حیسن، سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر فائزہ اطہر، پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر ماہین رضوان، ڈاکٹر اسماء گل، ڈاکٹر رافع بخاری سمیت دیگر ماہرینِ نفسیات، ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فائزہ اطہر نے ذہنی بیماریوں جیسے کہ ڈپریشن، اضطراب، PTSD، بے خوابی اور غصے کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے ان مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ قدرتی آفات،سیلاب، جبری ہجرت، وبائیں اور جنگیں انسانوں کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں، اس لیے ان حالات میں ذہنی صحت کی خدمات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے شعبہ نفسیات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز معاشرے میں شعور اور ہمدردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بعدازاں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں تحائف بھی پیش کیے، جو کہ انسانی ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔آگاہی واک کے دوران شرکاء نے مختلف پیغامات والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ذہنی صحت کو ایک بنیادی انسانی حق تسلیم کرنے، بروقت مدد کی ضرورت، اور معاشرتی ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹروجاہت، ڈاکٹرحنا، ڈاکٹربشریٰ عظیم ،ڈاکٹرماہ نور ،ڈاکٹر زویا موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
لاہور میں 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
-
ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.