بدلتے موسم میں شہری احتیاط کریں، ماسک پہنیں اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں، ڈاکٹر محسن جاوید وریاہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) میڈیکل سپریٹیڈنٹ تحصیل ہیڈواٹرہسپتال سمبڑیال ڈاکٹر محسن جاوید وریاہ نے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں شہری احتیاط کریں، ماسک پہنیں اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں موسم بدل رہا ہے اور سری کی آمد آمد ہے، شہری بدلتے موسم میں ماسک پہنیں اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے ، ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں اور ضرورت کے مطابق گرم کپڑے پہنیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گلے کی خراش ، کھانسی ، زکام اور بخار کا خدشہ موجود ہے ،بچوں اور بزرگوں کو صبح و شام کے وقت گھر سے بلا ضرورت نہ نکلنے دیں اور دھول مٹی سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نزدیکی ہسپتال سے رابطہ کریں اور مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کو معمول کا حصہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :