شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ،سی پی او ملتان

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز سی پی او نے یہاں اپنے دفترمیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اورموقع پرمتعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر فوری ازالہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

اس دوران گفتگوکرتے ہوئے صادق علی ڈوگرنے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے جس میں کسی صورت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے، ان کے حل کیلئے یقین دہانی کروانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :