آٹوفنانسنگ میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر33.9فیصداضافہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات (آٹوفنانسنگ) کے اجراء میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر33.9فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 305ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 33.9فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 228ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر3.6فیصداضافہ ہواہے۔ اگست میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 294ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :