ْنواحی علاقہ بان سنبل میں پولیس کا چھاپہ، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کھول دی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:25

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) نواحی علاقہ بان سنبل میں پولیس کا چھاپہ، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کھول دی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بان سنبل میں انعام اللہ خان سنبل نامی شخص کے ڈیرے پر پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو پولیس پارٹی کو کو دیکھتے ہی ڈیرے کے اندر سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس وین کے شیشے ٹوٹ گئے جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہ ہوئی ہیں تاہم پولیس ذرائع نے ابھی تک کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہ کی ہے پولیس نے مزاحمت کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ڈی پی او میانوالی کیپٹن( ریٹائرڈ) رائے محمد اجمل نے ایس ڈی پی او پپلاں سرکل کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق جس ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا ہے وہاں پر ڈکیتوں سمیت مختلف مقدمات کے ملزمان موجود تھے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک تھی جس کی بدولت پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :