ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرگودہاکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس

جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:54

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل)و سیکرٹری ضلعی تحفظِ صارف کونسل محمد افضل سرویا نے سرکاری و غیر سرکاری ممبران کو پنجاب تحفظِ صارف قانون میں ہونے والی حالیہ ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اُنہوں نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد نے کہا کہ صارف قانون کے تحت خریداروں کے تمام مسائل کے حل کے لیے موثر نظام موجود ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ تحصیل سطح پر صارف ڈیسک کو فعال اور موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں صارف حقوق سے آگاہی کے لیے تحریری مواد تقسیم کیا جائے اور پینا فلیکس نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے صدر چیمبر آف کامرس پر زور دیا کہ مارکیٹوں میں ریٹ لسٹیں آویزاں کرانے اور اشیائے خوردونوش پر تاریخِ معیاد درج کرانے کے اقدامات میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :